21 ستمبر، 2024، 3:46 PM

ایرانی صدر اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے کل صبح نیویارک روانہ ہوں گے

ایرانی صدر اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے کل صبح نیویارک روانہ ہوں گے

ایرانی صدر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے کل صبح نیویارک روانہ ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر مسعود پزشکیان اقوام متحدہ کی 79ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بین الاقوامی سطح پر اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف کی وضاحت کے لیے ایک اعلیٰ سیاسی وفد کی سربراہی میں کل اتوار کی صبح نیویارک روانہ ہوں گے۔

ایرانی صدر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرنے کے علاوہ "میثاق مستقبل" کے رہنماؤں کے اجلاس سے بھی خطاب کریں گے اور 79ویں اجلاس میں شریک کئی ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

صدر پزشکیان امریکہ میں سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات اور میڈیا  سے وابستہ افراد اور صحافیوں سے ملاقات کریں گے جس میں ایران کے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے ان کے سوالات کے جوابات بھی دیں گے۔

News ID 1926806

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha